اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، غریب عوام کو اشیائے خورد و نوش پر ڈائریکٹ سبسڈی فراہم کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہوںنے کہاکہ گھی کی عالمی قیمتوں میں50 فیصد کا فرق آیا جسے ہم نے 30 فیصد پر رکھا،گندم کی قیمتوں میں ساڑھے 13 فیصد اضافہ ہوا ہے ،پاکستان میں پیٹرول 123 روپے اور انڈیا میں 250 روپے لیٹر ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گھی پرسبسڈی دیں گے، درآمدی گھی کی اضافی قیمتوں کا بوجھ حکومت اٹھائیگی، غریب عوام کو ہم
اشیائے خورد و نوش پر ڈائریکٹ سبسڈی دیں گے، 4 کروڑ لوگوں کو کیش سبسڈی دی جائیگی۔شوکت ترین نے کہا کہ مڈل مین 3 سے 4 سو فیصد تک پیسہ بنا رہا ہے، اشیائے خوردونوش میں کارٹیلائزیشن پر سی سی پی ایکشن لیگا، فوڈ کنٹرول انسپکٹرز کا نظام بحال کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ تیل کی قیمتیں بڑھنے اور گاڑیوں کی درآمد سے ڈالر مہنگا ہوا ہے، ڈالر افغانستان جا رہا ہے، تاثر منفی ہونے سے ایکسپورٹرز پیسہ باہر رکھنا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ میڈیم اور لانگ ٹرم پلان بنائیں تاکہ کرائسز نہ آئیں، اس مہینے کے آخر میں کامیاب پاکستان پروگرام لانچ ہوجائیگا،نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والی 42 فی صد آبادی کو کھانے پینے کی اشیا پر براہ راست سبسڈی دی جائے گی، وزیر خزانہ کے طور پرکام کرتا رہوں گا۔
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…