بیرسٹر علی گوہر عارضی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، علی ظفر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن کا فیصلہ غیر آئینی ہے،الیکشن کمیشن کا انٹر ا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ چیلنج کریں گے۔
پارٹی نے فیصلہ کیاکہ رواں ہفتے انٹر اپارٹی الیکشن کرائیں گے،علی ظفر کا کہنا تھا کہ 2دسمبر کو انٹر اپارٹی الیکشن کرائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے انٹر ا پارٹی الیکشن فوری کرانے کی منظور ی دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آپشن ہے کہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی قسم کے جواز کو جنم نہیں دینا چاہتے،توشہ خانہ کیس کے فیصلے تک چیئرمین پی ٹی آئی انٹر ا پارٹی الیکشن کا حصہ نہیں ہوں گے۔
توشہ خانہ کیس معطل ہوا ہے لیکن ختم نہیں ہوا، بیرسٹر علی گوہر عارضی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
اس موقع پر بیرسٹر علی گوہر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ چیئرمین کل واپس آجائیں، دعا ہے کہ اس بھاری ذمہ داری کو نبھا سکوں، بیرسٹر علی گوہرنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا مشکور ہوں انہوں نے نامزد کیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

2 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

3 hours ago