بیرسٹر علی گوہر عارضی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، علی ظفر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن کا فیصلہ غیر آئینی ہے،الیکشن کمیشن کا انٹر ا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ چیلنج کریں گے۔
پارٹی نے فیصلہ کیاکہ رواں ہفتے انٹر اپارٹی الیکشن کرائیں گے،علی ظفر کا کہنا تھا کہ 2دسمبر کو انٹر اپارٹی الیکشن کرائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے انٹر ا پارٹی الیکشن فوری کرانے کی منظور ی دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آپشن ہے کہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی قسم کے جواز کو جنم نہیں دینا چاہتے،توشہ خانہ کیس کے فیصلے تک چیئرمین پی ٹی آئی انٹر ا پارٹی الیکشن کا حصہ نہیں ہوں گے۔
توشہ خانہ کیس معطل ہوا ہے لیکن ختم نہیں ہوا، بیرسٹر علی گوہر عارضی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
اس موقع پر بیرسٹر علی گوہر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ چیئرمین کل واپس آجائیں، دعا ہے کہ اس بھاری ذمہ داری کو نبھا سکوں، بیرسٹر علی گوہرنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا مشکور ہوں انہوں نے نامزد کیا۔

Recent Posts

ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابراعظم کی کپتانی کو پہلا جھٹکا، بورڈ نے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں بطور کپتان ناقص پرفارمنس کے…

5 mins ago

پنجاب کا ہر شہری کتنے کا مقروض ہے ؟ بجٹ دستاویزات میں حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )بجٹ دستاویزات میں انکشاف ہواہے کہ پنجاب کا ہر شہری اس وقت…

13 mins ago

بکروں کو مصنوعی دانت لگا کر بیچنے والے بیوپاریوں گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں عید سے قبل بیوپاریوں کا شہریوں کو چونا لگانے کا انکشاف،…

15 mins ago

تحریک انصاف کا اہم رہنما جیل سے رہا

میانوالی (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کو…

25 mins ago

پی سی بی نے ورلڈکپ میں شرمناک کارکردگی پر کھلاڑیوں کو زور دار جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ…

27 mins ago

یومِ عرفات کے خطبے کا ترجمہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے مذہبی امور حکام نے اتوار کو…

33 mins ago