پی ٹی آئی کے نگران چیئرمین کیلئے نامزد بیرسٹر گوہر علی خان کون ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے نگران چیئرمین کیلئے نامزد امیدوار بیرسٹر گوہر علی خان سپریم کورٹ کے وکیل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے اور وہ تحریک انصاف سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ رہے ہیں، 2008 کے عام انتخابات میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
اس کے بعد وہ طویل عرصہ سیاسی میدان سے دور رہے اور سیاسی جماعتوں کے مقدمات میں وکیل کے طور پر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔
بیرسٹر گوہرعلی خان نے برطانیہ کی والورہیپمٹن یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور واشنگٹن سول آف لا سے ایل ایل ایم کیا۔
بیرسٹر گوہر کئی عرصے تک اعتراز احسن اینڈ ایسوسی ایٹس کے ساتھ وابسطہ رہے اور اعتزاز احسن کی براہ راست نگرانی میں وکالت کرتے رہے۔
اعتزاز احسن کے ساتھ بیرسٹر گوہر علی خان 2007 میں وکلا تحریک میں بھی پیش پیش تھے۔
افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے سلسلے میں بھی مقدمہ لڑنے میں وہ اعتزاز احسن کے معاون رہے۔ تاہم وہ وکلا سیاست میں زیادہ فعال نہیں رہے۔
بیرسٹر گوہرعلی خان گذشتہ ایک سال سے عمران خان کی قانونی ٹیم کے اہم رکن ہیں، جن کے ذمے تمام قانونی امور کو سنبھالنا ہے اور وہ پارٹی کے قانونی امور پر فوکل پرسن بھی ہیں۔

Recent Posts

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

13 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

15 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

25 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

37 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

43 mins ago

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

44 mins ago