پاکستان اور کویت کے درمیان اربوں ڈالر کے 7معاہدوں پر دستخط


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کویت کے پہلے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے،ملاقات میں برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔
پاکستان اور کویت کے درمیان اربوں ڈالر کے 7معاہدوں پر دستخط ہوگئے ،معاہدوں میں فوڈ سیکیورٹی،زراعت، ہائیڈل پاور، واٹر سپلائیز کےشعبے شامل ہیں۔
ثقافت، آرٹ، ماحولیات اور پائیدار ترقی کے 3 مفاہمت کی یاداشتوں پر بھی دستخط پوئے،دونوں رہنماؤں نے تعلقات کی رفتار پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا۔
تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کیلئے تیز رفتار اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا،وزیر اعظم نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

Recent Posts

شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت چھوڑ دی، مرکزی مجلس عاملہ اٹھارہ…

1 min ago

وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے 170 کھرب کا بجٹ 7 جون کو…

12 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3دن کیلئے پابندی عائد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3دن کیلئے پابندی عائدکردی گئی۔ نجی…

32 mins ago

مقتدر حلقوں کو مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہیے،پرویز الٰہی نے ’مشورہ‘ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز…

44 mins ago

اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈرڈ انڈیکس کی سطح ملکی تاریخ میں پہلی…

48 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے…

58 mins ago