اسلام آباد

تحریک انصاف کے مزید 3 رہنماؤں کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے سیاسی محاذ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا، 2 سابق اراکین قومی اسمبلی اور ایک سابق صوبائی وزیر نے آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف کے مزید 3 رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔
جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے سردار ذوالفقار دُلا، سابق ایم این اے غلام محمد لالی اور سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ محمد انور شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ملاقات میں آئی پی پی رہنما غلام سرور خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری اور سعید اکبر نوانی بھی شریک تھے۔
2 سابق ایم این ایز اور ایک سابق صوبائی وزیر آئندہ چند روز میں استحکام پاکستان پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلیں گے۔
پی ٹی آئی اراکین نے ملاقات میں آئی پی پی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے جہانگیر ترین کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین نے تینوں اراکین اسمبلی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، تینوں رہنماء آئندہ چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں