گزشتہ74سالوں سے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی

قلعہ سیف اللہ(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہمارا مدعا پشتون اولس کی خدمت ہے وہ پارلیمنٹ کے فلور ہو یا اولس کے درمیان کبھی بھی قومی ذمہ داریوں سے روگردانی نہیں کی ہے گزشتہ74سالوں سے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں اس پرخارراستے میں جانوں کے نذرانے تو پیش کئے لیکن وسائل پراختیارسے کبھی دستبردار نہیں ہوئے صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے لورالائی ڈویڑن چمن ضلع کآن مہترزئی تحصیل کے قیام کو ممکن بنایاپارٹی کی روزبڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ مستردشدہ عناصرکو اے این پی فوبیاہواہے قلعہ سیف اللہ کڑہ میرزئی میں حاجی شفیع کاکڑکی قیادت میں سینکڑوں سیاسی کارکنوں قبائلی عمائدین کی فکرباچاخان کی تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت خوش آئندہے انہیں خوش آمدیدکہتے ہیں ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کیصوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغر خان اچکزئی صوبائی وزیرزراعت انجنئیر زمرک خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاصوبائی سنئیر نائب صدرسنیٹرارباب عمرفاروق کاسی ضلعی صدرحاجی عبدالمالک کاکڑمرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر صوبائی نائب صدررکن اسمبلی شاہینہ کاکڑصوبائی جوائنٹ سیکرٹری ہدایت اللہ کاکڑصوبائی کونسل کے رکن حاجی شفیع کاکڑاراکین مرکزی کمیٹی خان زمان کاکڑمرادخان کاکڑضلعی جنرل سیکرٹری حاجی احسان اللہ کاکڑ ضلعی ڈپٹی سیکرٹری صادق کاکڑ تحصیل صدورحاجی محمدخان کاکڑحاجی جبارکاکڑ ملک عبدالرازق میرزئی پی ایس ایف صوبائی ممبرمعصوم خان میرزئی عبداللہ جان غازی محمدحسن نیکڑہ میرزئی قلعہ سیف اللہ میں عظیم الشان شمولیتی اجتماع سیخطاب کے دوران کیااس موقع پرملک عبدالرازق میرزئی کی اپنی خاندان سمیت اے این پی میں شمولیت کے علاوہ عبدالمنان کی سربراہی میں 110۔افراداجمل میرزئی کی سربراہی میں 35افرادحیات خان میرزئی کی سربراہی میں 79۔افرادفضل باری کی سربراہی میں 35۔افرادعبدالبصیر میرزئی کی سربراہی میں 56شاہ ولی میرزئی کی سربراہی میں 70افراد حاجی نذر شاہ کی سربراہی میں 25 عبدالغفار میرزئی کی سربراہی میں 33افرادچئیرمین عبدالقادر میرزئی کی سربراہی میں افرادنے 35رفیع اللہ میرزئی کی قیادت میں 20افرادنیازمحمد کی سربراہی میں 30افرادخانان کی سربراہی میں 25 افراد علی خان میرزئی کی سربراہی میں 15 افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیااس سے پہلے کڑہ میرزئی پہنچنے پرقائدین کاپرتپاک استقبال کیاگیا اور بہت بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچایاگیاراستے میں جگہ جگہ خیرمقدمی بینرزاورسرخ پرچم آویزاں کئے گئیپنڈال پارٹی قائدین کے پورٹریٹ سیمزین تھے مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون خواوطن کے طول وعرض سے پشتون اولس جو درجوق پارٹی صفوں کاحصہ بن رہے ہیں اور یہ درست سیاست بر حق موقف نڈرقیادت کے مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتون اولس کی اجتماعی ترقی خوشحالی کیلئے اور پشتون قوم سمیت تمام محکوم قومیتوں کیغضب شدہ حقوق کی بازیابی کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد کے زریعے تگ ودو کرہی ہے اس پرخار بہت سے امتحانات آئیں لیکن قوم اوروطن کی محبت کی بدولت تمام تر مشکلات ومصائب سیسرخروہوکرنکلے آج کی یہ اجتماع اس بات کی وکالت کرتاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی قومی سیاسی جمہوری جماعت ہے اس موقع پراس عہدکااظہارکیاگیا کہ جن مسائل کا یہاں ذکر کیا گیا انہیں پہلی فرصت میں حل کئے جائینگے دریں اثنا حاجی شفیع میرزئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کے اعزازمیں ظہرانہ دیاگیااس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اصغر خان اچکزئی صوبائی وزیر زراعت انجنئیر زمرک خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا سنیٹر ارباب عمرفاروق کاسی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر صوبائی نائب صدرشاہینہ کاکڑصوبائی جوائنٹ سیکرٹری ہدایت اللہ کاکڑضلعی صدرحاجی عبدالمالک کاکڑحاجی شفیع میرزئی حاجی احسان اللہ ودیگرنے قلعہ سیف اللہ گریڈ سٹیشن سے سوئچ آن کرکیکڑہ میرزئی کینام سے نئے فیڈرکاافتتاح کیا

Recent Posts

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

12 mins ago

خریداروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سولر پینل اور بیٹری کی قیمت میں ریکارڈ کمی

مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…

35 mins ago

🔥 Alizeh Shah’s ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy! 💥 #AlizehShah #ViralVideo #PakistaniActress

🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…

51 mins ago

سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل ، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اہم اعلان کر دیا

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…

56 mins ago

24 نومبر کے احتجاج حکمت عملی تیار- ’ڈی چوک پہنچنا ہے، کفن باندھ کرنکلیں گے‘

اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…

1 hour ago

قلات میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…

1 hour ago