مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، مختلف مقامات پر اشتہارات آویزاں

لاہور(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہو گئی اور مختلف مقامات پر اشتہارات آویزاں کردیئے گئے .


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مونس الٰہی کو آج پیش ہونے کیلئے مہلت دی گئی ہے،اشتہار میں یہ کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی روپوش ہیں اور عدالت پیش نہیں ہو رہے،مونس الٰہی آج پیش ہو جاتے ہیں تو عدالتی کارروائی ختم ہو جائے گی .

یاد رہے کہ سپیشل سنٹرل عدالت کے جج نے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق مونس الٰہی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کررکھی ہے . مونس الٰہی بار بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے .

. .

متعلقہ خبریں