دبئی (قدرت روزنامہ) یو اے ای کے ایک جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے جہاز میں دوران پرواز شادی کرنے کا فیصلہ کیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی .
دنیا نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی کی تقریب ہوائی جہاز میں ہوئی، دلہن کے والد جو کہ یو اے ای کے ایک بڑے بزنس مین ہیں کی جانب سے اپنی بیٹی کی شادی کیلئے جہاز کرائے پر لیا گیا .
لڑکی کے والد دلیپ پوپل نے بوئنگ 747 کرائے پر حاصل کیا اور جہاز نے دبئی سے عمان کے لئے اڑان بھری، اس دوران ان کی بیٹی ودھی پوپل کی شادی ہردیش سینی سے منعقد کی گئی، پرواز میں ہی دونوں نے زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عہد کیا . شادی کی تقریب میں میڈیا کے ارکان، قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد سمیت تقریباً 350 مہمان شریک ہوئے .
شادی کیلئے دلہن ودھی نے روایتی سرخ لہنگا پہن رکھا تھا جس پر سونے کی بھاری کڑھائی موجود تھی جبکہ دولہا ہردیش نے کریم رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی . شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے جیسے ہی دبئی وی آئی پی ٹرمینل پر پہنچے، وہاں پر بھی جشن منایا گیا، طیارے میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں نے اپنے بورڈنگ پاسز کے ساتھ تصاویر بھی لیں .
VIDEO | UAE-based Indian businessman Dilip Popley hosted his daughter's wedding aboard a private Jetex Boeing 747 aircraft on November 24, in Dubai.
— Press Trust of India (@PTI_News) November 25, 2023
(Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvqRQz) pic.twitter.com/lciNdxrmzz
شادی کی تقریب کی مناسبت سے ہوائی جہاز کو سجایا بھی گیا تھا جبکہ ہرحصے میں ایک چھوٹا پروجیکٹر نصب کیا گیا تھا تاکہ مہمان رسومات کو دیکھ سکیں . مہمانوں کو تقریب کے دوران روایتی ہندوستانی کھانے پیش کئے گئے جن میں مشروم پلاؤ، پالک پنیر ، دال اور دیگر اشیاء شامل تھیں .
. .