بجلی گرنے کے واقعات، پاکستان کو موسمیاتی ڈیٹیکٹرز مل گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیش گوئی کرنے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو مل گئے۔
ڈی جی محکمۂ موسمیات مہر صاحب زاد خان نے بتایا ہے کہ چین نے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے 25 موسمیاتی ڈیٹیکٹرز بلا معاوضہ دیے ہیں، چینی آلات بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیش گوئی کر سکیں گے۔
مہر صاحب زاد خان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پورے ملک میں نصب کر رہے ہیں، چین سے 14 ہزار کلومیٹر رینج والا ریڈار بھی لے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نئے آلات موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھر پارکر میں بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد اور سینکڑوں مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

Recent Posts

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

6 mins ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

10 mins ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

28 mins ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

29 mins ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

42 mins ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

44 mins ago