علیٰحدگی اختیار کرنیوالے جوڑے نے 5 سال بعد دوبارہ آپس میں شادی کر لی

اتر پردیش (قدرت روزنامہ) بھارت میں 2018 میں ایک دوسرے سے علیٰحدگی اختیار کرنے والے جوڑے نے دوبارہ شادی کر کے سب کو حیران کر دیا .


میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کے رہنے والے ونے جیسوال اور پوجا چودھری نے 2012 میں شادی کی تھی تاہم کچھ برسوں بعد دونوں میں اختلافات پیدا ہوئے، جب معاملات حد سے بڑھے تو دونوں نے علیٰحدگی کا فیصلہ کیا، تقریباً 5 سالہ قانونی جنگ کے بعد 2018 میں دونوں میں علیٰحدگی ہوگئی .

آپ لوگ بہت خراب ہو، جان بوجھ کر معاملے کو تاخیر میں ڈالا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست مستردکرنے پر ریمارکس
رواں سال اگست میں ونے جیسوال کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث اوپن ہارٹ سرجری کرانا پڑی، جب پوجا چودھری تک یہ خبر پہنچی تو وہ پریشانی کی حالت میں سابق شوہر سے ملنے ہسپتال پہنچ گئیں، ہسپتال میں دونوں کو ایک ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا جہاں انہوں نے تمام اختلافات کو بھلا کر ایک بار پھر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا .

23 نومبر کو ونے جیسوال اور پوجا چودھری اہل خانہ کی موجودگی میں ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھے، شادی کی مختصر تقریب غازی آباد کے ایک مندر میں منعقد کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں