لاہور (قدرت روزنامہ) دہی کو روزمرہ کی غذا کا حصہ بنانے سے صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے,مثال کے طور پر ایک کپ دہی سے جسم کو روزانہ درکار کیلشیئم کی لگ بھگ 50 فیصد مقدار مل جاتی ہے جس سے ہڈیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق اس سے ہٹ کر بھی دہی میں متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جن سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔
متعدد غذائی اجزا کا حصول
دہی میں لگ بھگ وہ تمام اجزا موجود ہوتے ہیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔
کیلشیئم سے ہڈیوں اور دانتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔
بھکر سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے امیر محمد خان منظر عام پر آگئے، اہم اعلان کردیا
اسی طرح دہی میں بی وٹامنز خاص طور پر وٹامن بی 12 اور وٹامن بی 2 کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ دونوں وٹامنز امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
دہی کے ایک کپ سے جسم کو روزانہ درکار فاسفورس کی 28 فیصد، میگنیشم کی 10 اور پوٹاشیم کی 12 فیصد مقدار مل جاتی ہے۔
یہ تینوں جسم کے متعدد افعال جیسے بلڈ پریشر، میٹابولزم اور ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
دہی میں وٹامن ڈی نہیں ہوتا مگر فورٹیفائیڈ دہی میں وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
پروٹین سے بھرپور
دہی میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
آپ لوگ بہت خراب ہو، جان بوجھ کر معاملے کو تاخیر میں ڈالا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست مستردکرنے پر ریمارکس
پروٹین میٹابولزم کی رفتار بڑھاتا ہے جس سے کیلوریز کو جلانے میں مدد ملتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ پروٹین بھوک کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے اور ایسے ہارمونز بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے جو پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رکھتے ہیں۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دہی کھانے کے عادی افراد کو بے وقت بھوک نہیں لگتی اور دن بھر میں کم کیلوریز جسم کا حصہ بناتے ہیں۔
نظام ہاضمہ کے لیے مفید
دہی میں موجود بیکٹریا یا پرو بائیوٹیکس سے نظام ہاضمہ کو فائدہ ہوتا ہے۔
یہ بیکٹریا نظام ہاضمہ کے مختلف امراض جیسے ہیضہ اور قبض سے بچانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
ایک بیٹا 3مائیں! نادرا کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا
مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے
دہی کھانے سے مدافعتی نظام مضبوط ہو سکتا ہے اور موسمی بیماریوں سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
دہی میں موجود بیکٹریا جسمانی ورم میں کمی لاتے ہیں جسے متعدد امراض سے منسلک کیا جاتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق پرو بائیوٹیکس کے استعمال سے موسمی نزلہ زکام کے دورانیے اور شدت میں کمی لانے میں بھی ممکنہ مدد ملتی ہے۔
دہی میں موجود میگنیشم اور زنک سے بھی مدافعتی نظام کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
دل کی صحت کے لیے بھی مفید
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ دہی یا دودھ میں موجود چکنائی سے صحت کے لیے مفید کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جس سے دل کی صحت کو تحفظ ملتا ہے۔
لوئر دیر کے سرکاری سکول سے تمام خواتین ٹیچرز کا تبادلہ کردیاگیا، طالبات اپنی مدد آپ کے تحت پڑھنے پر مجبور
ایک تحقیق کے مطابق دہی کھانے کی عادت سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
دہی میں موجود پوٹاشیم سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والا ایک اہم ترین عنصر ہے۔
جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہوتا ہے
متعدد تحقیقی رپورٹس میں دہی کھانے کی عادت کو جسمانی وزن میں کمی سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ جسمانی چربی میں بھی کمی آتی ہے۔
ہڈیاں مضبوط بنائے
دہی میں موجود کیلشیئم اور دیگر اجزا ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔
ہائی وے کی ہوا میں سانس لینے سے بلڈ پریشر بڑھنے کا انکشاف لیکن کتنی دیر بعد تک اثر رہتا ہے؟ تحقیق کے بعد ماہرین نے خبردار کردیا
کیلشیئم، پروٹین، پوٹاشیم اور فاسفورس سب ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ دہی کھانے سے ہڈیوں کے مختلف امراض سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
سانس کی بو دور کرے
سانس کی بو کے مسئلے سے مستقل نجات کا ایک بہترین طریقہ دہی کو غذا کا حصہ بنانا ہے۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن افراد کو 6 ہفتوں تک دہی کا استعمال کرایا گیا تو ان کے منہ میں بو کا باعث بننے والے مرکبات کی سطح گھٹ گئی جبکہ plaque کا باعث بننے والے جراثیم بھی کم ہوجاتے ہیں۔
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…