اٹک میں ہائی ایس سڑک کنارے کھڑی وین سے ٹکرا گئی، 3 خواتین دم توڑ گئیں، 6 افراد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اٹک میں ہائی ایس سڑک کنارے کھڑی وین سے ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں 3 خواتین دم توڑ گئیں اور 6 افراد زخمی ہو گئے .


نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اٹک میں حادثہ ہائی ایس کی تیز رفتاری کے سبب پیش آیا، گاڑی مزدوری کرنیوالی خواتین کو لے کر جا رہی تھی کہ ڈرائیور نے لاپرواہی کرتے ہوئے سڑک کنارے کھڑی وین سے ٹکرا دی .

حادثے کے سبب 6 افراد کی بری طرح زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی گئی ہے، انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کروا دیا گیا . لاشوں کو بھی قریبی تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں