’’ ہمیں پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیئے تھا مگر۔۔۔‘‘ انگلش کرکٹ بورڈ کس کے زیر اثر نکلا؟ برٹش میڈیا نے بھانڈا پھوڑدیا
سیکیورٹی کی تسلی کرلی گئی، برطانوی ہائی کمیشن بھی مطمئن تھا، پھر کس لیے ٹور ختم کیا گیا،اس کا جواب ای سی بی حکام کو ٹی وی پر آکر دینا چاہیے . ایک اور صحافی جارج ڈوبیل نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل لندن میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا، ایشیز سے قبل دہشت گردی ہوئی، نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی ملی اور حال ہی میں میچز کے دوران تماشائی میدان میں آگئے، ایسا کہیں اور ہوتا تو انگلینڈ کیا کرتا؟ برطانوی صحافی کا کہنا تھا کہ برطانوی دفتر خارجہ نے ٹریول ایڈوائس نہیں بدلی . پاکستان نے سخت ترین حالات میں انگلینڈ کا دورہ کیا، اگر لندن میں زندگی جاری رہ سکتی ہے تو لاہور میں کیوں نہیں؟ انگلش کرکٹ بورڈ دہرے معیار کی وجہ سے کرکٹ کے دوستوں سے محروم ہوجائے گا . . .