بابر اعوان نے پارٹی چیئرمین کے انتخاب سے متعلق کیا کہا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے پارٹی چیئرمین کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی الیکشن ہونا ہے، ابھی تو پارٹی چیئرمین منتخب ہونا ہے۔
بابر اعوان سے سوال کیا گیا کہ کیا انتخابات میں تیسرا امیدوار بھی آ سکتا ہے؟
جس کا جواب دیتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ آج واپسی پر اس معاملے پر گفتگو کروں گا۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ میں نے آ کر بتایا۔
لطیف کھوسہ سے سوال کیا گیا کہ کیا بیرسٹرگوہر اور علی ظفر درست نہیں کہہ رہے؟
جس کا انہوں نے جواب دیا کہ وہ درست کہہ رہے ہیں یا نہیں لیکن میں ٹھیک کہہ رہا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے۔
علی ظفر نے کہا تھا کہ ہفتے کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو موقع دینا نہیں چاہتے کہ وہ بلے کا نشان چھِین لے، عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کا عبوری سیٹ اپ آرہا ہے، یہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر تحریکِ انصاف کا کوئی تصور نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

Recent Posts

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

3 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

9 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

14 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

21 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

24 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

24 mins ago