چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف مرکزی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہم نے ایک متفرق درخواست بھی دی ہے،فیصلے کے تناظر میں ہونیوالی کارروائی روکنے کی استدعا کی ہے،8 اگست کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، الیکشن کمیشن نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں نااہل قرار دیا،ہم نے سزا معطلی درخواست کی سماعت کے دوران کارروائی روکنے کی بھی استدعا کی تھی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سزا معطلی کے حکم کو موڈیفائی کریں؟لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ کو بتاتا ہوں کہ میں اس آرڈر میں کیوں ترمیم چاہتا ہوں،جس آرڈر کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا وہ معطل ہو چکا ہے۔

8فروری 2024کو قومی انتخابات ہونے جارہے ہیں،مجھے کہا گیا ہے کہ 20روز میں انٹراپارٹی الیکشن کروائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں،فیصلہ معطل نہ ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل نہ ہوئی تو پولیٹیکل پارٹی متاثر ہو گی۔

لطیف کھوسہ نے کہاکہ کارروائی نہ روکی گئی تو انتخابات متاثر ہو سکتے ہیں،انتخابی عمل پر اثرات کا ریاست پر بھی اثر ہو سکتا ہے، عدالت توشہ خانہ کیس میں سزا کیساتھ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بھی معطل کرے،استدعا ہے کہ عدالت سزا معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کرے،ہائیکورٹ کے پاس اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مکمل اختیار ہے،لطیف کھوسہ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کردی۔

امجد پرویز نے کہاکہ نئے گراؤنڈز کے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت نہیں،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ فی الحال تو اس درخواست کے ذریعے سزا معطلی فیصلے میں موڈیفکیشن کی استدعا کر رہےہیں،لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہم نے زبانی استدعا کی تھی، وکیل الیکشن کمیشن بھی اس سے اتفاق کریں گے،امجد پرویز نے استدعا کی کہ 2ہفتے کا وقت دے دیں تو عدالت کی معاونت کروں گا، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ ایک، دو دن میں عدالتی حوالے جمع کرا دیں،بحث تو ہو چکی ہے،جتناجلدی ممکن ہو تحریری معروضات جمع کرا دیں، ہم فیصلہ جاری کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لطیف کھوسہ کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Recent Posts

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

12 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

49 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

1 hour ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

1 hour ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

1 hour ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

1 hour ago