دواؤں کی قیمتوں میں 3 برسوں میں 13 بار جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 100 سے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے . مہنگائی کے خلاف 24 ستمبر کو عوام دشمن پالیسوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے . عوا م سے اپیل کہ وہ جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنیں، اپنے حق کے لیے گھروں سے نکلیں اور نااہل حکمرانوں کو مسترد کردیں . حکمران اپنا قبلہ درست کریں یا گھر جائیں، حکومت نے عوام کے سروں پر50 ہزار ارب قرضے کا پہاڑ لاد دیا . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےمہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی .
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کرنے جارہی ہے .
متعلقہ خبریں