اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک لڑکے کی 3 مائیں بنا دی ہیں۔
نادرا نے جس لڑکے کی تین مائیں بنائی ہیں اس کی شناخت عمر رضا کے نام سے ہوئی ہے، لڑکے کی سگی والدہ نے نادرا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
والدہ نے کہا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق ان کے 17 سالہ بیٹے کی تین مائیں ہیں، درخواست گزار ناصر احمد نے کہا کہ عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے۔
وکیل نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں ایک جگہ عمر کی دادی اس کی ماں ہے، تو دوسری جگہ سوتیلی ماں کو والدہ بتایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں نوجوان کی تین ماؤں کی وجہ سے بچے کے لیے مستقل میں مسئلہ ہوسکتا ہے اور تعلیم کے حصول میں دشواری ہوسکتی ہے۔
عمر رضا کی سگی والدہ صدف کی جانب سے دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نادرا سے جواب طلب کر لیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…