بشریٰ بی بی کا ایجنڈا شروع سے طاقت، اقتدار اور پیسہ تھا، فیاض چوہان کا مبینہ آڈیو پر ردعمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا ایجنڈا شروع سے طاقت، اقتدار اور پیسہ تھا۔
بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان لیک آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے بشریٰ بی بی سے سچا کوئی نہیں، وہ میری مرشد اور میری آقا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بہت کھلواڑ ہوا ہے، جو اپنےآپ کو زیادہ عقلمند سمجھتا ہے وہ غلطی کرتا ہے، عمران خان کسی پر اعتماد کے لیے تیار نہیں ہیں۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک ڈمی سا بندہ بزدار اور محمود خان کی طرح لاکر بٹھایا، البتہ بشریٰ بی بی کا پہلے دن سے ایجنڈا طاقت، اقتدار اور پیسہ تھا جب کہ عمران خان کا بھی بالکل یہی ایجنڈا تھا۔
واضح رہے کہ عظمیٰ اور علیمہ خان کے ساتھ اختلافات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اوربشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی جس میں اس حوالے سے کھل کراظہارکیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago