اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور نئی حلقہ بندیاں کرنے پر اتفاق کر لیاہے ۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرنے اور آئندہ انتخابات میں آرٹی ایس کے استعمال پر اتفاق کر لیاہے ۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی ایس کی خامیاں نادرا سے مل کر دور کی جائیں ۔
الیکشن کمیشن نے دوران اجلاس غلطیوں سے پاک ای وی ایم تیار کرنے اور ٹیکنیکل کمیٹی کو ای وی ایم پر جلد جائزہ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے حق میں ہیں ، حکومت نے تاحال ای وی ایم سے متعلق چیزیں فراہم نہیں کی ہیں ، ووٹرز فہرستوں کی ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم شروع کرنے پر بھی اتفاق کر لیا گیاہے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…