‘جئے بھٹو’ کے نعرے بلاول نے خود لگوا دیئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کے دوران 'جیو بھٹو' کے نعرے خود لگوادیئے .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا اور ایٹمی طاقت بنایا .

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ڈرائنگ روم کی سیاست کی بجائے عوامی سیاست کی . پیپلز پارٹی کی بنیاد بھی انہوں نے ہی رکھی اور نیا طرز سیاست متعارف کروایا .

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جب صدر تھا تو کوئی کالا کوٹ پہن کر عدالت جا رہا تھا . ہمیں ایسی سیاست کرنا ہو گی جس میں اتحاد کا سوچیں ، تقسیم کا نہیں . ایسا طرز سیاست شروع کرنا چاہتے ہیں جہاں ہماری مخالف کوئی سیاسی جماعت نہیں . ملک کو نئی سوچ اور سیاست کی ضرورت ہے . پیپلز پارٹی نئی سیاست شروع کرنا چاہتی ہے . پیپلز پارٹی کا مقابلہ غربت، مہنگائی سے ہے جس کی وجہ سے عوام پس رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں