بلوچستان کے نوجوانوں کو تھائی لینڈ کی تین بڑی جامعات میں اسکالر شپ کی فراہمی کا اعلان خوش آئند ہے، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے جمعرات کو یہاں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں تھائی لینڈ کے کراچی میں متعین قونصل جنرل ناروت سونتا روڈوم (Naruts Soontarodom ) کی سربراہی میں نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا وفد نے تھائی لینڈ کی تین بڑی جامعات میں بلوچستان کے طالب علموں کے لیے اسکالر شپس ، بلوچستان کی جامعات کے تدریسی اسٹاف کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے اور یوتھ ایکسچینج پروگرام سمیت تجارتی و مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جبکہ سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان دیرپا تعلقات کے فروغ کا عزم کیا وفد سے بات چیت کرتے ہوئے

نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان مہمان نوازی اور روایتوں کا امین صوبہ ہے تھائی لینڈ میں بلوچستان کے نوجوانوں کو بہتر تعلیمی مواقعوں کی فراہمی اور جامعات کے تدریسی اسٹاف کے تھائی لینڈ دوروں و پیشہ ورانہ تربیت کا اعلان خوش آئند ہے اس ضمن میں تھائی لینڈ اور پاکستان کے مابین یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین تجارتی و تعلیمی شعبوں سمیت مختلف سیکٹرز میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا سی پیک منصوبوں میں تھائی لینڈ کی شمولیت کی خواہش خوش آئند ہے

نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے وفد کو یقین دلایا کہ تھائی لینڈ اور پاکستان کے مابین زیر التواء تجارتی امور کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی اور دس سال سے زیر التواء فری ٹریڈ کے حل طلب معاملات کو مثبت انداز میں سلجھانے اور نتیجہ خیز بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی سربراہی میں محکمہ کھیل فعال کردار ادا کررہا ہے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے انہیں صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں

اس موقع پر نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اور تھائی لینڈ کے قونصل جنرل ناروت سونتا روڈوم کے مابین سوئینر کا تبادلہ بھی کیا گیا جبکہ نگراں وزیر اعلٰی کی جانب سے وفد کے شرکاء کو تحائف اور روایتی شال بھی پیش کی گئی

Recent Posts

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

1 min ago

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

7 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

12 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

17 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

24 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

27 mins ago