2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال ہو گا ،دنیا کی سیاست کیا رخ اختیار کرے گی ؟تفصیلات جانیے


پیرس(قدرت روزنامہ) 2024 میں نصف دنیا انتخابات کی جانب بڑھ رہی ہے، اور تقریباً 30 ممالک صدر کا انتخاب کر نے والے ہیں۔کیا ڈونلڈ ٹرمپ واپسی کر سکتے ہیں؟ کیا روس میں کوئی ولادیمیر پیوٹن کو مزید 6 سال چیلنج کرے گا؟ امریکا، روس، بھارت، یورپی یونین اور میکسیکو سمیت5 انتخابات آنے والے دنوں میں دنیا کی سیاست کے رخ کا تعین کریں گے۔
اے ایف پی کے مطابق سب سے اہم امریکا کے صدارتی انتخابات ہیں،5 نومبر کو امریکی انتخابی میدان میں امریکا کے 60 ویں صدر کا انتخاب کریں گے، جن میں موجودہ صدرجو بائیڈن کو 86 سال کی عمر تک اقتدار میں رکھنے کا امکان ہے۔تاہم، سروے سے پتہ چلتا ہے کہ رائے دہندگان کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ کمانڈر انچیف بننے کے لیےڈیموکریٹ بہت بوڑھے ہوچکے ہیں. اس کے باوجود کہ ان کے ممکنہ حریف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 77 سال کی عمر میں اسی طرح کی غلطیاں کر رہے ہیں۔
دوسری جانب روس کے 23 برس سے سربراہ ولادیمیر پیوٹن ،جنہوں نے 2036 تک اقتدار میں رہنے کیلئے 2020میں آئین میں ترمیم کی تھی، جس سے ان کے جوزف سٹالن سے زیادہ عرصے تک حکومت کرنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

8 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

17 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

20 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

29 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

32 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

41 mins ago