آصف زرداری کا مشن بلوچستان:مزید اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری جناح ٹاؤن میں ملک شاہ ہاؤس پہنچے ،جہاں ان سے سے ملاقات کے بعد بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سرفراز ڈومکی پی پی پی میں شامل ہوگئے .

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق رکن بلوچستان اسمبلی سرفراز ڈومکی کے ہمراہ نصیب اللہ مری، میر حربیار ڈومکی، لیاقت لہڑی، ولی خان اچکزئی،علاؤالدین کاکڑ ودیگر نے بھی پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی .

اس موقع پر نواب ثنااللہ زہری، عبدالقادر بلوچ، سربلند جوگیزئی، عارف حسنی، عمر گورگیج، ظہور بلیدی، نور احمد بنگلزئی، ندیم خان، ملک شاہ گورگیج، علی مدد جتک، غلام رسول عمرانی، بلال مندوخیل و دیگر بھی موجود تھے .

سابق صدر آصف زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن سے پی پی پی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کیا ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا .

. .

متعلقہ خبریں