دکی: کوئلے کی کان میں آگ لگ گئی، 2کان کن جاں بحق

دکی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی کا افسوسناک حادثہ پیش آیا .

تفصیلات کے مطابق آگ کے باعث دم گھٹنے سے 2کان کن جاں بحق جبکہ 3بے ہوش ہوگئے، جاں بحق کان کنوں کی لاشیں تقریباً12گھنٹے بعد نکالی گئی .

واقعہ سپین مسجد ناصر آباد کے علاقے میں پیش آیا . انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع علی الصبح ملی جس کے بعد کان کنوں اور ریسکیو اہلکاروں نے مل کر آپریشن شروع کیا، کان 3ہزار فٹ گہری ہونے کے باعث آپریشن میں تقریباً12گھنٹےکا وقت لگا .

افسوسناک حادثے میں زخمی ہونے والے کان کنوں کی شناخت سید اللہ ولد فتح خان ،مطیع اللہ ولد عبدالحد ساکنان افغانستان اور روزالدین ولد محمد عیسی قوم ناصر ساکن لورالائی سے ہوئی جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں عبداللہ ولد گلبدین اور بخت محمد ولد تاج محمد کےنام سے ہوئی جن کی لاشوں کو کان سے نکالنے کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے، اس کےساتھ ساتھ کان کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں