پنجاب

190 ملین پاؤنڈ لوٹنے والوں نے ملکی وسائل ہڑپ کر لئے،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ لوٹنے والوں نے پختونخوا اور پاکستان کے وسائل ہڑپ کر لئے۔

🚨 New Plan Ready for Imran Khan's Release | Ali Muhammad Khan’s Blazing Media Talk 🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

تفصیلات کے مطابق مریم نواز سے خیبرپختونخوا کے یوتھ کوآرڈینیٹرز نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں یونین کونسل کی سطح تک یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کے امور پر مشاورت ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، دس سال میں خیبرپختونخوا کو کنگال صوبہ بنا دیا گیا، دس سال میں بی آر ٹی اور بلین ٹری سونامی کے نام پر کے پی کے میں بدترین کرپشن اور لوٹ ماری جاری رہی۔دس سال میں ساڑھے تین سو ڈیم تو نہ بن سکے البتہ قوم کو قدم قدم پر ڈیم فول بنایا گیا، دس سال میں کے پی کے میں ایک ہسپتال، ایک کالج، ایک یونیورسٹی نہ بن سکی، گزشتہ دور حکومت میں یہ تبدیلی آئی کہ خیبرپختونخوا صوبے کے پاس تنخواہیں اور پنشن دینے کے پیسے نہ رہے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں سب سے پہلے خیبرپختونخوا کو صحت کارڈ نوازشریف نے دیا تھا، خیبرپختونخوا کے غیرت مند اور وفا شعار عوام کو ریاست سے ٹکرانے کی سازش کی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے صحت کارڈ کا آغاز خیبرپختونخوا سے کیا تھا، یکم جنوری 2016ء کو قائد ن لیگ نے صحت کارڈ کا آغاز کیا تھا، 190 ملین پاؤنڈ لوٹنے والوں نے کے پی کے اور پاکستان کے وسائل ہڑپ کرلئے، خیبرپختونخوا کی دس سال کی محرومیاں دور کریں گے، خیبرپختونخوا میں جدید ترین ہسپتال، بہترین تعلیمی ادارے بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں