مریض کے سر میں کئی مہینوں سے شدید درد تھا، معائنے پر کھوپڑی سے ایسی چیز نکلی جس کا تصور بھی مشکل

 

ہنوئی (قدرت روزنامہ) ویتنام میں سر کے شدید درد میں مبتلا شخص کا ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو شدید حیرت میں مبتلا ہو گئے .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ویتنامی صوبے کوانگ پن کا رہائشی ہسپتال آیا تو اس نے شدید سر درد کی شکایت کی .

ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو نیوموسیفیلس نامی بیماری میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا جس میں دماغ کے حصوں میں ہوا پھنس جاتی ہے، مریض 5 ماہ سے اذیت میں مبتلا تھا حتی کہ اس کی بینائی بھی ختم ہو چکی تھی .

ڈاکٹروں نے جب سی ٹی سکین کیا تو مریض کے دماغ کے قریب کھوپڑی میں 2 عجیب و غریب اشیا دکھائی دیں ڈاکٹروں نے گہرائی میں مشاہدہ کیا تو وہ چینی چاپ سٹکس (کھانے کیلئے استعمال ہونیوالی لکڑی کی مخصوص چمچ) تھیں، ڈاکٹر ششدر رہ گئے کہ وہ اس شخص کی کھوپڑی میں کیسے داخل ہوئیں . مریض بھی ان کی موجودگی اور اندر داخل ہونے سے متعلق کچھ نہ بتا سکا .

. .

متعلقہ خبریں