دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ

ایڈنبر(قدرت روزنامہ) محققین کا کہنا ہے کہ حادثات اور ایمرجنسی کے شعبے میں نئے انتہائی حساس خون کے ٹیسٹ کا استعمال دل کے دورے کی بہتر تشخیص اور علاج میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے اور مستقبل میں مزید دوروں یا اموات کے خطرات میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے محققین کی رہنمائی میں کیے جانے والے تجربے میں نئے ٹیسٹ کا استعمال کرتے ہوئے ٹروپونِن (دل کے زخمی ہونے کے بعد خون میں خارج ہونے والا ایک پروٹین) کی پیمائش آئندہ پانچ سالوں میں مریضوں میں دل کے دوروں کے خطرات 10 فی صد تک کم کر سکتی ہے۔

محققین کے مطابق اس نئے ٹیسٹ نے گزشتہ ورژن کی نسبت زیادہ درست نتائج پیش کیے اور جن مریضوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا ان کے دل کے پٹھوں کو ہارٹ فیلیئر، دل کے والو کے مسائل اور آرہائتھمیاس جیسی کیفیات سے نقصان پہنچا تھا۔

اس ٹیسٹ کی تاثیر کا تعین کرنے کے لیے محققین کی ٹیم نے پورے اسکاٹ لینڈ سے 10 حادثات اور ایمرجنسی جانے والے تقریباً 50 ہزار افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا معائنہ کیا۔ ان افراد کو 2013 سے 2016 کے درمیان مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا تھا۔

محققین نے ڈیٹا لوچ ڈیٹا سروس کا استعمال کیا اور تمام مریضوں کا پانچ سال تک معائنہ کیا۔

ٹیسٹ کی مدد سے ٹیم کو معلوم ہوا کہ 10 ہزار سے زائد افراد میں ٹروپونِن کی مقدار زیادہ تھی، جس کا اشارہ دل کے زخمی ہونے کی جانب تھا۔

Recent Posts

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

21 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

31 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

43 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

49 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

55 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

1 hour ago