عثمان وزیر نے 12ویں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی

بنکاک (قدرت روزنامہ)ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی . بنکاک میں ہونے والی فائٹ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر تیسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا .

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی . عثمان وزیر کے جارحانہ انداز کے سامنے تھائی باکسر بے بس ہوکر تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگئے . اس فتح کے ساتھ یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر اپنی 12ویں انٹرنیشنل فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا .

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کردی . ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کے لئے کو چز نے بھرپور تیاری کروائی، مستقبل میں بھی باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کوشش کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں