وومن سمنٹ کے انعقاد کا مقصد مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ منسٹری آف انفارمیشن حکومت بلوچستان صوبے کے 15 اضلاع میں وومن سمنٹ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے . ان وومن سمنٹ کے انعقاد کا مقصد مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے ٹیلنٹ کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہویے ملک اور صوبے کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں گی .

خواتین سمنٹ سے خواتین کو مثبت امید اور ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنے میں بھی مدد ملے گی . نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ انفارمیشن منسٹری صوبے میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے اور ان کو مؤثر پلیٹ فارم کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے . صوبے کے 15 اضلاع جس میں کوئٹہ، ژوب، موسیٰ خیل، پشین، کیچ، پنجگور، لسبیلہ، خضدار، نوشکی، خاران، چمن، قلہ عبداللہ، ڈیرا بگٹی، آواران اور کوہلو شامل ہیں جہاں منسٹری آف انفارمیشن بلوچستان، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے ساتھ مل کر وومن سمنٹ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس میں خواتین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کامیاب کاروباری خواتین کو مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی . ان وومن سمنٹ سے نا صرف صوبے کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ خواتینِ کو آگے بڑھانے کے نئے مواقعے تلاش کرنیں میں بھی آسانی ہو گی . صوبائی وزیر جان اچکزئی نے امید ظاہر کی کہ یہ وومن سمنٹس صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے میں مثبت سنگ میل ثابت ہوں گی . ان خواتین سمٹس کا انعقاد منسٹری آف انفارمیشن بلوچستان اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈز کی مشترکہ کاوشوں سے ہو رہا ہے جس میں پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈز ایک مثبت پارٹنرز کا کردار ادا کر رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں