’’ اگر پی آئی اے کویت نہیں جا سکتی تو پھر کویتی ائیر لائنز بھی پاکستان نہیں آسکتی‘‘ سول ایو ایشن کا بڑا اقدام، کویتی حکام کو فیصلے سے آگاہ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) کویت میں قومی ایئرلائنز کےفلائٹ آپریشن پر پابندی کامعاملہ, سول ایوی ایشن نے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبردار کردیا، تفصیلات کے مطابق کویت میں قومی ایئرلائنز کےفلائٹ آپریشن پر پابندی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو اجازت نہ ملی تو کویتی ایئرلائنز بھی نہیں آسکتی . یکم اکتوبر سےکویتی پروازوں کی آمد محدود کی جاسکتی ہے، سی اے اے حکام نے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ کویتی پروازوں کی پاکستان آمد پر پابندی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، کورونا میں بھی کویتی پروازیں بلارکاوٹ پاکستان آرہی ہیں، بارہا کویت کوآپریشن کی اجازت دینےکی درخواست کی مگرہماری درخواست کونظرانداز کیا گیا،خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا .

سی اے اے کا مزید کہنا تھا کویتی حکام پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دیں . اگر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کی پروازوں کو کویت میں آپریشن کی اجازت نہ دی گئی تو کویتی ایئرلائنز بھی پاکستان نہیں آ سکیں گی . کورونا صورتحال کے باوجود کویتی پروازیں بلارکاوٹ پاکستان آرہی ہیں . پی آئی اے کو کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی . ہماری درخواست کو نظرانداز کیا گیا، خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا . کویتی حکام پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دیں . . .

متعلقہ خبریں