لاہور(قدرت روزنامہ) کویت میں قومی ایئرلائنز کےفلائٹ آپریشن پر پابندی کامعاملہ, سول ایوی ایشن نے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبردار کردیا،
تفصیلات کے مطابق کویت میں قومی ایئرلائنز کےفلائٹ آپریشن پر پابندی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو اجازت نہ ملی تو کویتی ایئرلائنز بھی نہیں آسکتی۔
یکم اکتوبر سےکویتی پروازوں کی آمد محدود کی جاسکتی ہے، سی اے اے حکام نے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ کویتی پروازوں کی پاکستان آمد پر پابندی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، کورونا میں بھی کویتی پروازیں بلارکاوٹ پاکستان آرہی ہیں، بارہا کویت کوآپریشن کی اجازت دینےکی درخواست کی مگرہماری درخواست کونظرانداز کیا گیا،خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا۔
سی اے اے کا مزید کہنا تھا کویتی حکام پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دیں۔ اگر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کی پروازوں کو کویت میں آپریشن کی اجازت نہ دی گئی تو کویتی ایئرلائنز بھی پاکستان نہیں آ سکیں گی۔
کورونا صورتحال کے باوجود کویتی پروازیں بلارکاوٹ پاکستان آرہی ہیں۔ پی آئی اے کو کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی۔ ہماری درخواست کو نظرانداز کیا گیا، خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا۔ کویتی حکام پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…