مہنگی گیس، کراچی کی تمام صنعتوں میں 4 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ) تمام صنعتوں نے مہنگی گیس کیخلاف 4 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔

گیس ٹیرف میں ہوشربا اضافے اور فرٹیلائزر سیکٹر کو کراس سبسڈی پر گیس کی فراہمی کیخلاف کراچی کے ساتوں صنعتی علاقوں کی نمائندہ انجمنوں نے بطور احتجاج 4 دسمبر کو ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اعلان سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں جمعرات ساتوں صنعتی علاقوں کی انجمنوں کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا ہے۔

کراچی انڈسٹریل الائنس کے کوآرڈینیٹر جاوید بلوانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 4 دسمبر کو کراچی کی تمام صنعتیں پہلی ہڑتال پر ایک روز کے لیے بند رہیں گی، اگر حکومت نے پھر بھی گیس ٹیرف پر نظرثانی نہ کی تو مزید ہڑتالوں کا اعلان کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ فی الوقت صرف صنعت کار ہی گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے پریشان ہیں، ہڑتال کے فیصلے پر ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبر آف کامرس کی مکمل حمایت بھی حاصل ہے، ایک روزہ ہڑتال کے باوجود حکومت نے صنعتی شعبے کو درپیش اس اہم مسلے پر توجہ نہ دی تو برآمدی صنعتیں بند کردیں گے کیونکہ گیس ٹیرف میں دگنا اضافے کرنے کے بعد صنعتوں کو نہیں چلایاجاسکتا ہے۔

جاوید بلوانی نے بتایا کہ احتجاجی ہڑتال میں سندھ اور بلوچستان کے صنعتکار بھی شامل ہوجائیں گے، سندھ اور بلوچستان کی صنعتی انجمنیں اپنی جنرل باڈی اجلاس میں جلد یہ فیصلہ کریں گی۔

انھوں نے کہا کہ نگران وزیرتوانائی نے پاکستان ہوزری مینوفیکچرز ایسویس ایشن کو صرف کال کرکے ملنے کا کہا ہے، موجودہ حالات میں مہنگی لاگت سے صنعتی پہیہ نہیں چلایا جاسکتا ہے، صنعتوں کی بندش سے بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے جبکہ متعدد صنعتوں نے کم پیداواری سرگرمیوں کے باعث ورکرز کو بھی نکالنا شروع کردیا ہے۔

Recent Posts

بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی مقرر

پشاور(قدرت روزنامہ) ریٹائرڈ بریگیڈئیر محمد مصدق عباسی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور…

6 mins ago

فیصل واوڈا اپنے موقف پر قائم ،نرمی لانے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے موقف میں نرمی لانے سے انکار کرتے…

16 mins ago

سندھ؛ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا…

1 hour ago

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار…

1 hour ago

آئی ایم ایف ، پاکستان کا غذائی اجناس اور توانائی کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پراتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ میکرو اکنامک…

2 hours ago

9 مئی کے مقدمات میں پراسیکیوشن و پولیس نے کروڑوں کی دیہاڑیاں لگائیں: فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 9 مئی…

2 hours ago