بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کی درخواست خارج

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے اعتراض شدہ درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میری اس درخواست پر اعتراض لگا تھا،میں نے دلائل دیئے، فاضل جج نے اعتراض دور کردیا، یونین کونسل کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی ہوئی۔

عدالت نے کہاکہ طلاق نامہ، عدت پر اعتراض صرف فیملی ممبران کر سکتے ہیں،آپ کو بشریٰ بی بی کی عدت پوری نہ ہونے کا کیسے پتہ ہے؟

وکیل درخواستگزار نے جواب دیا کہ میں نے خبروں میں سنا ہے،جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ آپ نے خبریں دھیان سے نہیں سنی ہوں گی،عدالت نے کہاکہ آپ طلاق نامہ کیسے چیلنج کر سکتے ہیں، یہ فیملی ممبران کا حق ہے،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

6 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

6 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

6 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

6 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

8 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

8 hours ago