لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں ٹینور ٹریک سسٹم کے تحت تعینات اساتذہ کیلئے بڑی خبر، وزیر اعظم عمران خان نے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی، چھ سال بعد اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی، چھ سال بعد اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا،ٹی ٹی ایس پروفیسر کی تنخواہ چار لاکھ چھبیس ہزار، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تنخواہ تین لاکھ چوراسی ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، ٹی ٹی ایس اسسٹنٹ پروفیسر کی تنخواہ تین لاکھ پنتالیس ہزار روپے تک مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے واضح کر دیا ہے کہ ٹی ٹی ایس تنخواہوں میں اضافہ کی مد میں تین ارب پچاس کروڑ روپے سے زائد خرچ نہ کئے جائیں، وزارت تعلیم نے جولائی کے مہینے میں ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کی تھی۔
دوسری جانب سرکاری یونیورسٹیوں سے واپس بلائے جانے والے کالج کیڈر اساتذہ کی لاہور میں تقرریوں کے لئے نئی آسامیاں تخلیق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں کالجوں میں متعلقہ مضامین کی آسامیاں پیدا کی گئی ہیں، دو مہینوں سے تقرریوں کے منتظر اساتذہ لاہور کے 45 کالجوں میں تعینات ہوں گے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے شہر کے کالجوں میں لیکچرر، اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی آسامیاں تخلیق کی ہیں، کالجوں میں نئی آسامیاں تخلیق ہونے پر اب تقرریوں کے منتظر اساتذہ کالجوں میں تعینات ہوں گے، یونیورسٹیوں سے واپس بلائے گئے 77 اساتذہ لاہور کے کالجوں میں تقرریوں کے منتظر ہیں، اساتذہ کی تقرریاں ہونے کے بعد انھیں دو مہینوں کی تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…