اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کر دیں۔
دونوں سرکاری گاڑیاں چیف جسٹس پاکستان کے استعمال کے لیے مختص ہیں۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے سیکریٹری کابینہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ چیف جسٹس کے علم میں آیا ہے کہ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے لیے ستمبر 2020ء میں لگژری کار خریدی جس کی مالیت 6 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کے خط کے مطابق چیف جسٹس کے لیے ایک بالکل نئی بلٹ پروف لگژری گاڑی بھی حکومت پنجاب نے دی، دونوں گاڑیاں جی او آر لاہور میں سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس میں کھڑی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ قواعد کے مطابق چیف جسٹس اور ہر جج کو دو دو گاڑیاں دی گئی ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تو یہ لگژری گاڑیاں استعمال نہیں کر رہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آئینی اور عوامی عہدیداروں کے استعمال میں قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں قومی خزانے پر غیر مناسب بوجھ ہیں، چیف جسٹس کی ہدایت ہے کہ دونوں گاڑیاں فروخت کر کے رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…