یوٹیوب چینل لانچ کرنیوالی 85 سالہ دادی کی دھوم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ دادی نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ان کی کئی ویڈیو وائرل ہیں جن میں مسز نشچل نامی خاتون اپنے منفرد انداز میں نوجوانوں کو کھانا پکانا سیکھاتی ہیں۔
مسز نشچل نامی خاتون نے رواں سال ستمبر میں ’دادی کی رسوئی‘ کے نام سے یوٹیوب پر کوکنگ چینل لانچ کیا ہے جس پر وہ دیسی و پر دیسی کھانے بنانا سکھاتی ہیں۔
ان کے چینل کی خاص بات یہ ہے کہ دادی نوجوان نسل کو صرف 90 سیکنڈز پر مشتمل مختصر ویڈیوز میں آسان تراکیب کی مدد سے کھانا پکانا سکھاتی ہیں۔
زندہ دل مسز نشچل نے اپنے پوتے کے مشورہ پر یوٹیوب چینل کا آغاز کیا اور ان کے کھانا پکانے کے منفرد و دلچسپ انداز نے صارفین کی توجہ فوراً حاصل کر لی۔
مختصر عرصے میں ان کے یوٹیوب چینل کے 76 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔
اس کے علاوہ انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 8 لاکھ سے زائد ہے۔

Recent Posts

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

2 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

14 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

16 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

17 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

27 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

34 mins ago