اہلیانِ پنجاب کے لیے سرپرائز! حکومت نے صوبے بھر کی عوام کے لیے کیا فیصلہ کر لیا؟

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی حکومت کا پنجاب کی پوری آبادی کو انصاف ہیلتھ کارڈ فراہم کرنے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے کی تمام آبادی کو بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ صوبائی وزیر صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس سال کے آخر تک پنجاب کی پوری آبادی یعنی 2 کروڑ 93 لاکھ خاندانوں کو انصاف ہیلتھ کارڈ مل جائے گا اور ہیلتھ کارڈ صرف ان افراد کو ملے گا جن کے پاس نادرہ کا شناختی کارڈ موجود ہو گا۔

پنجاب میں صحت کے شعبہ کے حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت کے مزید مںصوبوں سے متعلق ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان کارڈیالوجی ہسپتال، میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور ملتان میں نشتر ٹو ہسپتال جلد ہی فعال ہو جائیں گے۔

جبکہ پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں لیور ٹرانسپلانٹ کے 87 آپریشن ہو چکے ہیں۔ کورونا کیخلاف جنگ کے حوالے سے وزیر صحت کا بتانا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا کے 880 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی گنجائش اضافہ کے بعد اب 50 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں روزانہ چارلاکھ سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے، اب تک پنجاب کی پانچ کروڑسے زائد آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے اور کوشاں ہیں کہ سال کے آخر تک 70 فیصد آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگ جائے۔ یہاں واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب سے قبل خیبرپختوںخواہ کی تمام آبادی کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت فراہم کر چکی۔ پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جہاں کسی صوبے کی پوری آبادی کو یونیورسل ہیلتھ سہولت فراہم کی گئی ہو۔

Recent Posts

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

3 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

23 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

37 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

47 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

59 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago