ہنوئی(قدرت روزنامہ) ویتنام میں سر کے شدید درد میں مبتلا شخص کا ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو شدید حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ویتنامی صوبے کوانگ پن کا رہائشی ہسپتال آیا تو اس نے شدید سر درد کی شکایت کی۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو نیوموسیفیلس نامی بیماری میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا جس میں دماغ کے حصوں میں ہوا پھنس جاتی ہے، مریض 5 ماہ سے اذیت میں مبتلا تھا حتی کہ اس کی بینائی بھی ختم ہو چکی تھی۔
ڈاکٹروں نے جب سی ٹی سکین کیا تو مریض کے دماغ کے قریب کھوپڑی میں 2 عجیب و غریب اشیا دکھائی دیں ڈاکٹروں نے گہرائی میں مشاہدہ کیا تو وہ چینی چاپ سٹکس (کھانے کیلئے استعمال ہونیوالی لکڑی کی مخصوص چمچ) تھیں، ڈاکٹر ششدر رہ گئے کہ وہ اس شخص کی کھوپڑی میں کیسے داخل ہوئیں۔ مریض بھی ان کی موجودگی اور اندر داخل ہونے سے متعلق کچھ نہ بتا سکا۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…