اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی سمیع اللہ والے کیس میں صرف سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ہی سزا ختم کرسکتا ہے، 5 ججز کے فیصلے کو ختم کرنے کے لیے 7 ججز کا فیصلہ چاہیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی کور کمیٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق اطمینان کیا، انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے آج کاغذات جمع کرائے جائیں گے اور انتخابات کل ہو جائیں گے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سمیع اللہ والے کیس میں سپریم کورٹ نے نااہل کیا ہے، اور اس کیس میں صرف سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ہی سزا ختم کرسکتا ہے، 5 ججز کے فیصلے کو ختم کرنے کے لیے 7 ججز کا فیصلہ چاہیے، لیگی قائد کے کیس میں بھی ان کے وکلا نے رویو فائل کیا جو خارج کردیا گیا۔
بابر اعوان نے کہا کہ ہم ہر سیٹ سے لڑیں گے اور سربراہ پی ٹی آئی خود امیدوار ہوں گے، آئین میں لکھا ہے قومی اسمبلی کی 342 سیٹیں ہوں گی لیکن انہوں نے پانچ اڑا دیں، یہ صوبائی خود مختاری میں مداخلت ہے جو نہیں ہونی چاہیے۔
انہو نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق فاٹا کو خصوصی توجہ اور خصوصی رعایت ملنی چاہیے، فاٹا کے لوگ نواز شریف کو ووٹ نہیں دیں گے، کیوں کہ ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…