اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاورہائیکورٹ ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سے سوال کیا ہے کہ الیکشن کمشنر بتائیں کیا پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق پرعمل کررہی ہے، اور کیا اس جماعت کو انتخابی مہم سے روکا جا سکتا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔
عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا ہے۔
عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر بتائیں کیا پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق پرعمل کررہی ہے، اور کیا پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکا جا سکتا ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جلسوں کی اجازت نہ دینے پر نگراں حکومت کے خلاف کارروائی کی، چیف سیکرٹری وضاحت کریں کیا ایس اوپیز صرف پی ٹی آئی کیلئے ہیں۔
عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری سمیت تمام فریقین 7 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…