لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن نے پارٹی کے اجلاسوں میں موبائل فونز لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارٹی اجلاس میں اختلافات کی خبروں کو پھیلنے سے روکنے کےلیے موبائل فونز لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پارٹی قائد کی ہدایات پرصرف پارٹی ہی تنظیمی اجلاس کی خبر دے گی ۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے گذشتہ اجلاس میں شرکا کو پارٹی قیادت کےاختلافات پر سوال اٹھانے سے منع بھی کیا تھا۔
اس حوالے سے مریم نواز نے کہا تھا کہ اختلافات سے پارٹی کو بہت نقصان ہورہا ہے اور اب مزید ابہام نہیں ہونا چاہئیے۔ مسلم لیگ نون میں موجود تیسرا گروپ پارٹی قائد اور صدر پر واضح پالیسی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران بھی مسلم لیگ ن کے بیانیے میں اختلافات سامنے آئے تھے۔
صدر مسلم لیگ شہباز شریف مزاحمتی سخت موقف کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے اور مفاہمتی بیانیے پر قائم تھے۔
شہبازشریف سمجھتے ہیں کہ مریم نواز، پرویز رشید، شاہد خاقان عباسی جس بیانیے کو لے کر چل رہے ہیں وہ پارٹی کےلیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ شہبازشریف نے انتخابی مہم سے متعلق کوئی ٹویٹ بھی نہیں کیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بیانیے کو لے کر مسلم لیگ ن کے مابین اختلافات کی خبریں منظر عام پر آتی رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن میں ایک مرتبہ پھر سے بیانیے کے ٹکراؤ کی وجہ سے دو گروپس آمنے سامنے آ گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن میں بیانیے کا ٹکراؤ شدت اختیار کر گیا ہے۔ مسلم لیگ ن میں بیانیوں کے ٹکراؤ کی وجہ سے ووٹ کو عزت دو اور کام کو عزت دو کا بیانیہ آمنے سامنے آ گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف، خواجہ آصف اور سعد رفیق کام کو عزت دو کے بیانیے پر قائم ہیں۔ جبکہ ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ کی جانب سے بھی کام کو ووٹ دو کے بیانیے کا دفاع کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…