اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوورسیز پاکستانی ٹیکس ادا کیے بغیر120 دنوں تک موبائل کو بغیر ٹیکس یا ڈیوٹی کے رجسٹرڈ کر وا کر استعمال کرسکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجمعرات کو پاکستان ٹیلی کمیونکشین نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان آنے والے اورسیز پاکستانی اور غیر ملکی شہری ہر مرتبہ واپسی کے بعد 120 دنوں کے لیے اپنا ذاتی فون بغیر کسی ٹیکس یا ڈیوٹی کے رجسٹرڈ کر وا کے استعمال کرسکتے ہیں۔
رواں سال مارچ میں ہی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں اورغیرملکی شہریوں کو چار ماہ تک موبائل فون بغیر ٹیکس یا ڈیوٹی کے استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
پاکستانی شہری حکومت کی بنائی جانے والی ویب سائٹ پر وزٹ کرکے اپنا موبائل فون رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق موبائل فون کو بلاک کرنے سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے خدشات دور کردیے ہیں۔
ایف بی آر اور پی ٹی اے نے ایف آئی اے اور موبائل فون آپریٹر کے اشتراک سے عارضی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔
مذکورہ نظام اُن اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے لیے بنایا گیا ہے، جو اپنا موبائل فون پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے اور ان پر صرف ایک موبائل فون کا اطلاق ہوگا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…