لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے حالیہ انٹرویو سے ن لیگ کے اندر کافی ہلچل مچ گئی ہے، جب کہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے جاوید لطیف کے بیان کو خاصا ناپسند بھی کیا گیا۔اسی حوالے سے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ جاوید لطیف نے یہ بیان مریم نواز کے کہنے پر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں نے بہت لوگوں کو موٹر سائیکل سے لے کر کھربوں تک کا سفر کرتے ہوئے دیکھا ہے۔حرام کا پیسہ بھی بڑھتا گیا اور عہدے بھی بڑھتے گئے اور مقام بھی بڑھتے گئے۔
انہوں نے جاوید لطیف کے بیان کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے بیان دیا ہے کہ میں اپنے دئیے گئے بیان پر ابھی بھی قائم ہوں۔لیکن انہوں نے جو کچھ کہا وہ مریم نواز کے کہنے پر کہا،میری اطلاعات کے مطابق جاوید لطیف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
نوازشریف نے انہیں نوٹس دیا جو خود اشتہاری ہیں لیکن اصل میں تو شوکاز نوٹس پارٹی کا جنرل سیکرٹری یا صدر جاری کر سکتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…