متحدہ عرب امارات میں رواں سال کے آخری ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئیں

دبئی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں رواں سال کے آخری ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئیں . نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سپر 98پٹرول کی قیمت 3.03درہم (تقریباً 235روپے) فی لیٹر سے کم کرکے 2.96درہم (تقریباً 229روپے) فی لیٹر کر دی گئی ہے .


اسی طرح سپیشل 95پٹرول کی قیمت 2.92درہم (تقریباً226روپے) سے کم کرکے 2.85درہم (تقریباً 221روپے)، ای پلس 91پٹرول کی قیمت 2.85درہم (تقریباً 221روپے ) سے کم کرکے 2.77درہم (تقریباً 215روپے) اور ڈیزل کی قیمت 3.42درہم (تقریباً 265روپے) سے کم کرکے 3.19درہم (تقریباً 247روپے) فی لیٹر کر دی گئی ہے .
ان قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو چکا ہے . واضح رہے کہ جنوری 2023ءمیں متحدہ عرب امارات میں سپر 98کی قیمت 2.78درہم (تقریباً 215روپے) فی لیٹر تھی . اکتوبر کے مہینے میں سپر 98پٹرول کی قیمت سال بھر میں سب سے زیادہ 3.44درہم (تقریباً 267روپے) فی لیٹر رہی .

. .

متعلقہ خبریں