بھارتی کامیڈین کپل شرما پرواز میں تاخیر ہونے پر بھارتی فضائی کمپنی پر برس پڑے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کامیڈین کپل شرما پرواز میں تاخیر ہونے پر بھارتی فضائی کمپنی ’انڈی گو‘ پر برس پڑے .

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کپل شرما نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں انڈی گو کی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورایئرلائنز کے عملے کو جھوٹ پر جھوٹ بولنے اور لوگوں کو خوار کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا ہے .


کپل شرما اپنی پوسٹ میں انڈی گو کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ”ڈیئر انڈی گو! پہلے تم نے ہمیں جہاز میں بٹھا کر 50منٹ انتظار کرایا اور اب تمہاری ٹیم کہہ رہی ہے کہ پائلٹ ٹریفک میں پھنس گیا ہے . کیا؟ واقعی؟ پرواز کو رات 8بجے روانہ ہونا تھا اور اب 9بج کر 20منٹ ہو رہے ہیں اور اب تک پائلٹ کاک پٹ میں نہیں آیا . “
کپل شرما مزید لکھتے ہیں کہ ”تمہارا کیا خیال ہے کہ یہ 180مسافر دوبارہ تمہارے ساتھ سفر کریں گے؟ کبھی نہیں . “ ایک اور پوسٹ میں کپل شرما نے انڈی گو ایئرلائنز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ”لوگ تمہاری وجہ سے خوار ہو رہے ہیں . جھوٹ، جھوٹ اور جھوٹ . یہاں کچھ مسافر وہیل چیئرز پر بھی ہیں جن کی طبی حالت کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے . کچھ تو شرم کرو . “

. .

متعلقہ خبریں