محمد حفیظ کی قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کے طور پر تعیناتی پی سی بی کے گلے پڑ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق کرکٹر محمد حفیظ کی قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کے طور پر تعیناتی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گلے پڑ گئی۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق محمد حفیظ کی اس تعیناتی کو غیرقانونی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں ضابطے کی کارروائی نہیں کی گئی جو کہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔
بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ پی سی بی میں کوئی بھی اہم تعیناتی ضابطے کی کارروائی کے بغیر نہیں کی جائے گی۔ اب پی سی بی کی طرف سے محمد حفیظ کو ٹیم کا ڈائریکٹر تعینات کرنے کے بعد اس آسامی کے خالی ہونے کا اشتہار دے دیا گیا ہے، جس سے پی سی بی ایک نئے تنازعے کی زد میں آ گیا ہے۔
محمد حفیظ کی تعیناتی کے بعد اس خالی آسامی پر بھرتی کا اشتہار دیئے جانے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور محمد حفیظ کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دیا جا رہا ہے۔ مبینہ طور پر محمد حفیظ کو ذکا اشرف کی ہدایت پر اس عہدے پر تعینات کیا گیا۔ان کی تعیناتی سے قبل نہ اس خالی آسامی کو مشتہر کیا گیا، نہ ہی امیدوار آئے اور نہ ہی انٹرویو وغیرہ کی کارروائی ہوئی بلکہ پہلے تعیناتی کی گئی اور بعد میں خالی آسامی مشتہر کر دی گئی۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago