اکبر ایس بابر 13 سال بعد پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے، پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے ناراض رہنما اکبر ایس بابر 13 سال بعد پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے، انہوں نے پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے بانی رہنماوں کے ساتھ اسلام آباد میں پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ پہنچے .

ان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی معلومات لینے آیا ہوں . کاغذات نامزدگی ، ووٹر لسٹ اور الیکشن کے طریقہ کار سے متعلق معلومات لینا چاہتا ہوں . کل ہونے والے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہتے ہیں .

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں موجود بلوچستان کے رہنما نے اکبر ایس بابر کو کہا کہ آپ کو تو کوئی معلومات نہیں دے گا، جس پر وہاں موجود لوگوں کے قہقہے گونج اٹھے . اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ یہ ہمار اپنا دفتر ہے، وقت کم ہونے کے سبب خود یہاں آ گیا . پارٹی کو ادارہ بنانا چاہتا ہوں، اگر ورکر پر بھروسہ کیا جائے تو پارٹی مضبوط ہو سکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں