بازار، مارکیٹیں کل سے کھول دی جائیں گی، پنجاب حکومت کا سموگ کیخلاف لگائی پابندیاں وقتی طور پر ختم کرنے کا اعلان
لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے بازار اور مارکیٹیں کھولنے سمیت کاروباری سرگرمیاں کل سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا .
نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کےمطابق سموگ میں کمی کے سبب پنجاب حکومت نے سموگ کے حوالے سے لگائی پابندیاں وقتی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے .
بتایا گیا ہےکہ ریسٹورنٹس ، کاروباری ادارے کل معمول کے مطابق کھلیں گے، سرکاری اور نجی سکولوں میں چھٹیاں 18 دسمبر سے شروع ہوں گی . تعلیمی ادارے بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں .
. .