ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس !نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈز کی ریکوری کا آغاز، لوٹی ہوئی دولت واپس آنے کا وقت آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال ان ایکشن، نیب لاہور کی نگرانی میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے 8 ملین پانڈ ریکوری کا آغاز کر دیا گیا۔

نیب لاہور نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ڈپٹی کمشنرزکو مراسلہ جاری کر دیا۔ لاہور میں نواز شریف کی 940 کنال 2 مرلہ اراضی موضع مانک، 299 کنال 12 مرلہ اراضی موضع بدوکی سانی، 103کنال 6مرلہ اراضی موضع مال کو فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔اسی طرح لاہور میں 312 کنال 14 مرلہ موضع سلطانکے، لاہور میں ہاس نمبر 135 اپر مال اور دیگر جائیدادوں میں 14 کنال زرعی اراضی واقع موضع منڈیالی شیخوپورہ کو فروخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرز کو قابل فروخت جائیدادوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔

نواز شریف کو 10 سال قید، 8 ملین پانڈ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔ مریم نواز کو 7 سال قید اور 2 ملین پانڈ جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔جرمانے کی موجودہ ویلیو 1 ارب 85 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ مکمل ریکوری نہ کرنے کی صورت میں مزید اثاثے تلاش کئے جائیں گے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سابق وزیراعظم سے جرمانہ کی وصولی کیلئے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

15 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

25 mins ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

35 mins ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

51 mins ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

1 hour ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

1 hour ago